1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

بہترین صحت کےلئے سائنسدانوں نے ورزش سے بھ&#174

Discussion in 'General Knowledge' started by نمرہ, Nov 7, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    کہتے ہیں کہ دل جوان ہونا چاہئے عمر میں کیا رکھا ہے۔ اب جدید سائنسی تحقیق نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ مثبت سوچ سخت ورزشوں اور طاقت کی ادویات سے کہیں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ برطانیہ کی ییل یونیورسٹی کی تازہ تحقیق میں اوسطاً 81 سال عمر کے 100 سے زائد افراد پر تحقیق کی گئی۔
    انہیں چار گروپوں میں تقسیم کر کے ایک گروپ کو بڑھاپے کے متعلق مثبت پیغامات اور نظریات بالواسطہ طور پر پہنچائے گئے۔ دوسرے گروپ کو بوڑھے لوگوں کے بارے میں مثبت مضامین لکھنے کو کہا گیا جبکہ ایک گروپ کو مخصوص ورزشیں کروائی گئیں۔ تحقیق کاروں نے دریافت کیا کہ جن لوگوں کو مثبت پیغامات اور نظریات سے روشناس کروایا گیا ان کی سوچ، توانائی اور جسمانی صحت میں واضح اضافہ ہوا۔ یہ لوگ چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے اور توازن قائم رکھنے میں دوسروں سے بہتر ہو گئے۔
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بات بوڑھے لوگوں کے لیے خاص طور پر درست ہے اور یہ ضروری ہے کہ بڑھاپے کے بارے میں تاثرات اور اظہار رائے مثبت ہوں اور میڈیا، ڈرامے اور فلم میں بڑھاپے کو کمزوری کی بجائے پختگی، ہمت و حوصلے اور توانائی کی علامت کے طور پر پیش کیا جائے۔ جب بوڑھے لوگ اپنے ماحول میں بڑھاپے کا مثبت تذکرہ سنتے ہیں تو ان کی صحت و توانائی بہتر ہو جاتی ہے۔
    ورزشوں کا اثر نسبتاً کم پایا گیا جبکہ مضمون لکھنے والوں میں کوئی بہتری نہ پائی گئی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے سائیکولوجیکل سائنس میں شائع کی گئی ہے۔​
     
    PakArt likes this.
  2. نگار

    نگار Cruise Member

    مفید معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  4. Baloch 77

    Baloch 77 ITU Friend

    [FONT=Al_Qalam Tehreeri]Nice information you have provided us.[/FONT]
     
  5. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page