1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟....ساحر لدھ&#174

Discussion in 'Famous Urdu Poets' started by PRINCE SHAAN, Apr 28, 2015.


  1. یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا
    یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
    یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    ہر ایک جسم گھایل ہر ایک روح پیاسی
    نگاہوں میں الجھن دلوں میں اداسی
    یہ دنیا ہے یا علم بد حواسی
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    یہاں ایک کھلونا ہے انساں کی ہستی
    یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
    یہاں تو جیون سے ہے موت سستی
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر
    جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
    یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
    وفا کچھ نہں ، دوستی کچھ نہں ہے
    جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہں ہے
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

    جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
    مرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
    تمہاری ہے تم ہی سمنبھالو یہ دنیا
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟


     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  3. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management





    جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
    مرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
    تمہاری ہے تم ہی سمنبھالو یہ دنیا
    یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
    ----------------------------
    بہت ھی عمدہ شیرینگ ھے ۔
    اپ کابہت شکریہ۔ نوازش ۔


     
  4. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    بہت عمدہ شئرینگ
    یہ دنیا مل بھئی جائے تو کیا فائدہ

     

Share This Page