1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

ایسی7 بیماریاں جن کا پتا سانس کی بوسے چل سکت&#

Discussion in 'General Knowledge' started by Silentking, Aug 12, 2015.

Share This Page

  1. Silentking
    Offline

    Silentking Guest

    اگر آپ کی سانسوں میں سے کسی قسم کی بوآرہی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی ہی ہو بلکہ یہ ہماری کئی بیماریوں کا پتا دیتی ہے۔

    منہ میں بدبو کی اہم وجہ زبان پر پائے جانے والے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ٹانسلزاورحلق میں بھی پائے جاتے ہیں یہ بیکٹیریا ہمارے منہ میں آنے والے غذاؤں میں پروٹین کو توڑتے ہیں لیکن اگر کوئی مکمل طور پرصحت مند نہ ہو تو ان بیکٹیریا کے لیے پروٹین کو توڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    سانس میں شکر والی ٹافی کی خوشبو کی وجہ ذیابیطس:

    اگر سانس میں چینی لگی چھوٹی ٹافیوں کی بو آرہی ہو یا امونیا جیسی چبھتی ہوئی بو ہوتو یہ ٹائپ ون ذیابیطس کی وجہ ہوسکتی ہے اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جسم میں انسولین کم ہونے سے چینی کے اجزا ٹوٹ کر توانائی نہیں دے پا رہے اور وہ چربی میں بدل رہے ہیں اس طرح کیٹونز نامی اجزا بن کر سانس میں آتے رہتے ہیں۔

    کافور کی بو:

    سائی نس انفیکشن میں سردرد، نزلہ اور چہرے کے اوپری حصے پر دباؤ ہوتا ہے اس کا اظہار بھی سانس میں ہوسکتا ہے اور اگر سانس میں کافور جیسی بو ہو تو یہ سائی نس انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ اگر ناک بہتی ہو اور حلق میں بلغم جما ہو تو یہ ان ٹھوس پروٹین کو ظاہر کرتا ہے جنہیں بدن توڑ نہیں پاتا اور ان میں ایک بہت خاص بو ہوتی ہے۔

    سانس میں خراب دودھ کی بو:

    اگرآپ کی سانس میں خراب شدہ دودھ کی بو آرہی ہے تو یہ بدن میں کم کاربوہائیڈریٹس کی علامت ہوسکتی ہے۔ جسم میں کاربوہائیڈریٹس کم ہوں تو وہ چربی کو استعمال کرنا شروع کردیتا ہے اور ساتھ ہی پروٹین کو بھی استعمال کرتا ہے اس سے سانسوں میں پھٹے یا سڑے ہوئے دودھ کی بو آتی ہے اوراس کا آسان حل یہی ہے کہ خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کا استعمال بڑھا دیا جائے۔

    بدبودار گوشت کی بو ٹانسلز کی علامت:

    ٹانسلزکے انفیکشن یا سوزش سے سلفر پیدا کرنے والے بیکٹیریا اس میں جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اس سے سانس بہت بدبودار ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات یہ بو جگر کے کینسر کو بھی ظاہر کرتی ہے اس کے لیے ڈاکٹر سے معائنہ کرانا بہتر ہوگا لہٰذا ایسی صورتحال میں پانی زیادہ پیئیں اور جراثیم کش محلول سے غرارے کرنے چاہیے۔

    صبح اُٹھتے ہی منہ کی بدبو کا مطلب منہ کی خشکی ہے:

    اگر نارمل برش کرنے سے منہ کی بدبو دور نہیں ہورہی تو منہ کی خشکی کو بھی اس کا ذمے دار ٹھہرایا جاسکتا ہے جسے زیروسٹومیا بھی کہتے ہیں۔ اس مرض میں منہ میں مناسب تھوک پیدا نہیں ہوپاتا، منہ میں تھوک کی کمی سے بیکٹیریا اپنی تعداد میں اضافہ کرتے رہتے ہیں اس لیے اگرمنہ کی خشکی بہت عرصے تک قائم رہے تو یہ دانتوں میں کیڑے اور مسوڑھوں کے مرض کی وجہ ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ بہت زیادہ پیاس، ہونٹوں کے چٹخے ہوئے کنارے اور خشک گلا بھی منہ میں پانی کی کمی کی وجہ ہوتا ہے۔

    سانس میں مچھلی کی بو خراب گردوں کی علامت:

    جسم سے پیدا ہونے والی نائٹروجن کی بو بہت بری ہوتی ہے اگر کسی کے سانس سے مچھلی جیسی بو آرہی ہو تو اس کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔ گردے اگر درست طور پر کام نہیں کررہے تو جسم میں نائٹروجن کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

    خراب مسوڑھوں سے سانس میں فضلے کی بو:

    مسوڑھوں کا انفیکشن بسا اوقات انسانی فضلے کی بو بھی پیدا کرسکتا ہے اس طرح منہ سے انسانی فضلے جیسی بو آتی ہے اس کا علاج یہ ہے کہ دانتوں کو اچھی طرح صاف کیا جائے اور خاص دھاگوں سے فلاسنگ کی جائے۔


     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Moderator
    • 38/49

    وعلیکم السلام
    بہت ہی اچھی انفارمیشن دی ہیں بھائی
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ
    مزید ایسی شئیرنگ کا انتظار رہے گا​
     
  3. Mehtab Ali
    Offline

    Mehtab Ali Super Moderators
    • 16/16

    بہت ہی اچھے شیئرنگ
     
  4. Smart Azhar
    Offline

    Smart Azhar Cruise Member
    • 36/49

    ماشاالللہ بہت ہی معلوماتی تھریڈ
    پیش کی ہے
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کے لیے شکریہ
     
  5. Anees
    Offline

    Anees New Member
    • 1/8

    Bohot Achi sharing ki Thanks
     
  6. Done mangal
    Offline

    Done mangal Well Wishir
    • 18/33

    عمده شیرینگ
     

Share This Page