1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

عمل

Discussion in 'Library' started by Adeel Ch, Feb 1, 2016.

  1. Adeel Ch

    Adeel Ch Newbi

    ایک شہزادہ اُستاد سے سبق پڑھ رہا تھا
    اُستاد نے اُسے دو جُملے پڑھائے
    1- جُھوٹ مت بُولو
    2- غُصّہ نہ کرو
    کُچھ دیر کے بعد شہزادے کو سبق سُنانے کو کہا گیا تو شہزادہ بولا کہ ابھی سبق یاد نہیں ہوا
    دوسرے دن چھٹی تھی، اُستاد نے کہا کل چھٹی ہے، لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا،
    چُھٹی کے دن کے بعد اگلے دن بھی شاگرد سبق سُنانے میں ناکام رہا۔ اُستاد یہ خیال کیئے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ھے ـ غُصّے سے ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ دو جُملے یاد نہیں ہو رہے !!!
    تھپڑ کھاکر شہزادہ بولا کہ سبق یاد ہوگیا،، بولا کہ
    اُستاد مُحترم آپ نے مُجھے دو باتیں پڑھائی تھیں
    1-جُھوٹ نہ بُولو
    2- غُصّہ نہ کرو
    جُھوٹ بُولنے سے تو میں نے اُسی دن توبہ کرلی تھی لیکـن غُصّہ نہ کرو- یہ مُشکل کام تھا، آج جب آپ نے تھپڑ مارا تو میں نے غصہ کو قابو کرلیا، اس طرح مجھے سبق یاد ہوگیا،
    اے دوستوں ہمیں بھی چاہیئے کہ جو اقُوال زریں ہم لکھتے ، پڑھتے اُور سُنتے رہتے ھیں ان پر عمل کریں ـ عمل ہی سے انسان کی اصلاح ہوتی ہے۔​
     
    PakArt likes this.
  2. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    بہت زبردست اور سبق آموز شئیرنگ کی ہے آپ نے
     
  3. Ali.Haider

    Ali.Haider VIP Member

    عمل ہی سے انسان کی اصلاح ہوتی ہے۔

    بیشک
    جزاک اللہ خیرا​
     
  4. ROMEOO

    ROMEOO Newbi

    بہت بہت عمدہ اور سبق آموز تحریر
    جزاک اللہ خیر
     
  5. Abubaker304

    Abubaker304 Top member of the week

    بہت لا جواب سلسلہ جاری رکھیں

    Sent from my XT1080 using Tapatalk
     
  6. Rania

    Rania VIP Member

    Great sharing
     
  7. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management


    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●
    ماشا اللہ ۔۔۔۔
    ۔بہت اچھی تحریر ہے اللہ آپ کو خوش ر کھئے
    آمین ثمہ امین۔۔۔
    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●

     
  8. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  9. Ghulam Rasool

    Ghulam Rasool Super Moderators

    very nice sharing dear...................................
     

Share This Page