1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Jashan-E-Azadi Quiz Contest 2016

Discussion in 'Contest Section' started by Najam Mirani, Jul 31, 2016.

Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page

  1. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    "A'Aliey"4

    محترم میمبرز ، دوستوں جشن آزادی کی آمد آمد ہے۔۔۔۔۔ تو اس خوشی کے موقعے پر جشن آزادی کوئز کے نام سے ایک کونٹیسٹ کروانے جا رہا ہوں ۔۔ اس کونٹیسٹ میں وطن عزیز پاکستان کے بارے سوالات پوچھے جائیں گے۔ پاکستان کے بارے میں ہم نے ہمیشہ بہت پڑھا ہے جانا ہے تو کیون نہ آج کچھ سوالات کیے جائیں آپ سے تاکہ پتا چلے ہم اپنے وطن عزیز کے بارے میں کتنا جانتے ہیں​

    جشنِ آزادی کوئز کونٹیسٹ 2016

    اس مقابلے میں پہلے نمبر پے آنےوالے میمبر حاصل کریں گے

    سپر موڈریٹر رینک


    دوسرے نمبر پہ آنے والے
    موڈریٹر رینک


    اور تیسرے نمبر پہ آنے والے
    وی آئی پی رینک



    مقابلے کی شرائط:


    اس مقابلے میں عام میمبر سے لیکر سپر موڈ تک سب ہی حصہ لے سکتے ہیں

    اس مقابلے میں حصہ لینے والے میمبران مجھے اپنے جوابات پی ایم پہ سینڈ کریں گے
    تھریڈ میں جوابات پوسٹ بلکل نہیں کیئے جائیں گے

    اس مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ ہے
    12
    آگست
    2016

    رزلٹ ان شاءاللہ 14
    آگست کو اناؤنس کر دیا جائے گا



    جس میمبر کے زیادہ جوابات درست ہونگے وہ ہی ونر ٹھرایا جائے گا

    اس تھریڈ میں اس کونٹیسٹ کے حوالے سے سوالات کیئے جاسکتے ہیں

    امید کرتا ہوں کہ وطن عزیز
    کے حوالے سے کیئے جانے والے کونٹیسٹ میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

    جشنِ آزادی کوئز کونٹیسٹ 2016

    سوال :1 پاکستان میں پہلی مردم شماری کب ہوئی تھی ؟
    سوال:2 لاہور کی بادشاہی مسجد کب مکمل ہوئی تھی ؟
    سوال:3 مٹی کے برتن بنانے میں پاکستان کا کون سا شہر مشہور ہے ؟
    سوال:4 پاکستان میں واقع اس جزیرے کا نام بتائیں جو آباد ہے ؟
    سوال:5 پاکستان کی سب سے بڑی لائبریری کون سی ہے ؟
    سوال:6 پاکستان کا دریائے سندھ کس ملک سے نکلتا ہے ؟
    سوال:7 پشاور کا قدیم نام بتائیں ؟
    سوال:8 پاکستان کی سب سے بڑی صنعت کون سی ہے ؟
    سوال:9 پاکستان کی سب سے اہم وزارت کون سی ہے ؟
    سوال:10 پاکستان کا شہر ہری پور ہزارہ کس صنعت کی وجہ سے مشہور ہوا ہے ؟
    سوال:11 پاکستان کا نام پہلی مرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کب رکھا گیا ؟
    سوال:12 پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ کا نام بتائیں ؟
    سوال:13 پاکستان کی پہلی خاتون چانسلر کا نام بتائیں؟
    سوال:14 پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر ہالہ میں کن بزرگ کی مزار ہے ؟
    سوال15: پاکستان کے اس پہلے شہر کا نام بتائیں جسے باقاعدہ نقشے کے تحت بسایا گیا ؟
    سوال:16 شاہراہ قراقرم کا دوسرا نام کیا ہے ؟
    سوال:17 بتائیے کراچی سطح سمندر سے کتنا بلند ہے ؟
    سوال:18 بتائیے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی گھر کہاں ہے ؟
    سوال19: پاکستان میں ڈائریکٹ ڈائلنگ کی ابتداء کن دو شہروں کے مابین ہوا تھی ؟
    سوال:20 پاکستان کا علائقہ گوادر پاکستان میں شامل ہونے سے پہلے کس ملک میں شامل تھا ؟


    تو جلدی کریں اور اپنی معلومات ہمارے ساتھ بھی شئیر کریں
    اور دکھا دیں کے ہم کتنے سچے پاکستانی ہیں

    پاکستان زندہ آباد
     
  2. BlackSoul
    Offline

    BlackSoul Guest

  3. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    اس کونٹیسٹ میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 12 اگست تھی
    لحاظہ تھریڈ کلوز کردیا جاتا ہے ۔
     

Share This Page

Thread Status:
Not open for further replies.