1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

گانا اور میوزک سننے کاحکم

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 29, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98


    [​IMG]
    گانا اور میوزک سننے کاحکم


    گانا سننا اور میوزک سننا ‘ ازروئے شریعت ممنوع اور گناہ ہے۔ احادیث شریفہ میں اُس کی ممانعت اور سخت وعید آئی ہے‘ گانے بجانے کی حرمت سے متعلق امام بیہقی کی شعب الایمان ج۴، ص۹۷۲، میں حدیث پاک منقول ہے ’’عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ الغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء الزرع‘‘ ترجمہ:سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے حضرت رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: گانا بجانا دل میں نفاق کو اُگاتا ہے جس طرح پانی کھیتی کو اگاتا ہے۔ گانے بجانے والے کے کندھوں پر شیاطین رقص کرتے ہیں جیسا کہ تفسیرات احمدیہ ص400میں حدیث پاک ہے ’’وقال النبیﷺ ما من رجل یرفع صوتہ بالغناء الا بعث اللہ علیہ شیطانین احدہما علی ہذا المنکب والاخر علی ہذا المنکب ولا یزالان یضربان بارجلہما حتی یکون ہو الذی یسکت‘‘ ترجمہ:حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی شخص گانے کے ذریعہ اپنی آواز کو بلند کرے اللہ تعالی اس پر دو شیطانوں کو مسلط فرمادیتا ہے، ان میں سے ایک اس کاندھے پر اور دوسرا اس کاندھے پر ہوتا ہے اور دونوں مسلسل ناچتے رہتے ہیں یہاں تک کہ یہ شخص ہی خاموش ہوجائے۔ در مختار، ج۵، کتاب الحظر والإباحۃ، ص۵۴۲، میں ہے ’’ان الملاھی کلھا حرام‘‘ ترجمہ: تمام قسم کے لہو ولعب حرام ہیں۔ لہٰذا کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ گانا یا میوزک سنے خواہ وہ باوضو ہو یا بے وضو ہو، ہر حال میں اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے


    [​IMG]

     
  2. Rania
    Offline

    Rania VIP Member
    • 18/33

  3. IronMan
    Offline

    IronMan My Name is Zain Khan from Islambad Staff Member
    • 28/33

Share This Page