1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

نئی ترمیم شدہ قواعد و فورم پالیسی


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'ITUstad Forum Rules' started by PakArt, Dec 15, 2016.

ITUstad Forum Rules"/>Dec 15, 2016"/>

Share This Page

  1. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    :Aslam Alieykum2eng:


    آئی ٹی استاد فورمز کی انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید! پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔ آداب
    کب اور کیوں
    ہمارہ اس فورم کوشروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہےکہ اردو زبان کو فروغ دیا جائے۔ اور لوگوں کو ایک ہی جگہ پر وہ تمام سہولتیں دی جایئں جو انہیں نیٹ پرسرچ کرنی پڑتی ہے۔ اور میں شکر گزار ہوں رشید صاحب کا جنھوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم دیا۔
    بنیادی اغراض و مقاصد
    ہمارا اس فورم کا مقصد پاکستانی معاشرے کو ایک بنیاد فراہم کرنا ہے ۔ جہاں پر تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی گروہ ، علاقے اور زبان سے تعلق رکھتے ہوں، اپنا مدعا بیان کر سکیں۔ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ پاکستانیوں میں بدقسمتی سے جو خلیج پیدا کی گئی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہم سبکا اول مقصد ہونا چاہئے ۔
    ہمارا مقصد فورمز کو اس حد تک لے کر جانا ہے کہ یہ پاکستانی آبادی کے ایک واضح حصے کا ہر روز کے استعمال اور زندگی کا حصہ بن جائے۔ ان پاکستانیوں کی زندگی کا حصہ جن سے پاکستان بنتا ہے۔ نہ کہ صرف ایک خاص طبقہ جو کہ ۔٩٩٪ پاکستانیوں کو زندگی کے دوسرے تمام شعبوں میں کچل چکے ہیں۔

    ہماری ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ ہم زندگی کے زیادہ سے زیادہ حصوں کو ان فورمز پر اجاگر کریں ۔ ہو سکتا ہے کہ اس عمل میں وقت لگے مگر ہمارا پہلے دن سے ذہن اور نیت اس کے بارے میں بالکل صاف ہونی چاہئے۔

    اس فورمز کا مقصد معاشرے میں رواداری، تحمل اور برداشت کو پیدا کرنا ہے۔ ہر قسم کے تعصب اور فرقہ واریت کو اپنی ہر ممکن حد تک روکنا ہے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور معاشرے میں ہر قسم کی تبدیلیوں کو جمہوری طریقہ سے رو پذیر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم تشدد کی سیاست اور تشدد کے پرچار نظریات کی مذمت کرتے ہیں اور اسلام ہمارا مذہب ہے۔

    کاپی پیسٹ کے بجاے اپنے خود سے تشکیل دیئے ہوئے کام کی حوصلہ افزائی ہمارہ اولین ارادہ ہے۔شاعری ۔اسلامی مواد اگر خود کہ نہی ہیں۔تو کوئی مسلہ نہی ہے۔اصل تخلیق دینے والے کا نام شامل کردیں۔تو عین انصاف ہوگا۔اور ویسے بھی عنوان کو لکھکر سرچ کرنے سے اصل رائٹر کا نام ڈھونڈا جا سکتا ہے۔رینک مانگنے پر نہی کام اور سٹیسٹک کو اور قابلیت کو دیکھکر انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔آخری فیصلہ ایڈمن کا ہی ہوگا۔اوراسے اوپن فورم پر زیرِ بحث نہی لایا جائے گا۔ہاں نجی پیغام سے ایڈمن کو لگے۔

    اگر تبدیلی لانے سے فائدہ ہوگا۔ تو سبھی کیساتھ مشورے کرکے رائے بدلی جاسکتی ہے۔آ پ فورم پر وہ ہی اشتراک کریں۔جسےآپ اپنےماں باپ بہن بھایئوں کےسامنے بھی اسے پڑھ سکیں۔اوپن فورم میں عدم تصادم کی روک تھام کیلئے مواد کو ری سایئکل کی نذر کر دیا جائے گا

    انتظامیہ کی جانب سے فورم قواعد و ضوابط میں مزید کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
    براہِ کرم بغور پڑھ کر ان میں نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط سے متفق ہوں
    اورتو لایئک کا بٹن دبادیں۔
    نظر ثانی شدہ شرائط اور قواعد و ضوابط

    کسی بھی فورم کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں اور
    اِن قوانین پر عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری اور اِن قوانین پر عمل
    کرنا ہر ممبر پر لازم ہوتا ہے۔اُمید کی جاتی ہے کہ آئی ٹی استاد کے فورم پر آنے
    والا ہر ممبر اِن قوانین کا احترام اور پابندی کرے گا تا کہ فورم کو اچھے
    طریقے سے چلایا جا سکے۔ شکریہ

    یہاں آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام کے عمومی قوانین بیان کئے جارہے ہیں جن
    کااطلاق تمام فورم پر ہوگا جبکہ کچھ خاص سیکشنز کے لئے الگ سے قوانین
    موجود ہیں جو کہ آپ متعلقہ سیکشن کے انڈیکس پر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں جو
    کہ اپنی صحت کے اعتبار سے نافذ اور لازم ہیں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام ایک فیملی فورم ہے یہاں ایک دوسرے کی عزت کا خاص
    خیال رکھیں۔آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر گالی گلوچ، بد تمیزی، بد تہذیبی،
    نازیبا اورذومعنی الفاظ سے پرہیز کریں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر غیر اخلاقی شیئرنگ کرنے پر ہمیشہ کے لئے فوری
    بَین کاسامنا کرنا پڑے گا۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر اپنی ذاتی معلومات(موبائل نمبر، ای میل اور
    پتہ ہرگزشئیر نہ کریں۔

    ٓآئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر مذہبی ،فرقہ وارنہ اور سیاسی بحث کی اجازت
    نہیں،اختلافی امور پر تھریڈز بنانے سے گریز کریں ۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود ہیں اس لئے کسی پر
    تنقید سےگُریز کریں اور خوامخواہ کی بحث میں نہ پڑیں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر ایواٹار ، سگنیچرز، پرائیویٹ میسجز/کنورسیشن
    وزٹرمیسیجز/پروفائل پوسٹس اورتھریڈز میں بد اخلاق باختہ تصاویر استعمال نہ
    کریں اور نہ ہی اِن میں کسی قسم کے لنکس (کسی بھی سائٹ، فورم یا بلاگ کے
    دینے کی اجازت ہے۔ جبکہ ایواتارز میں سیلیبریٹیز کی تصاویر اور خواتین کی
    کی اجازت ہے۔ جبکہ ایواتارز میں سیلیبریٹیز کی تصاویر اور خواتین کی
    تصویر لگانے سے بھی اجتناب کریں ۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر دوسرے فورمز اور سائٹس کی ایڈورٹائزمنٹ اور
    سپیمنگ کی قطعی اجازت نہیں۔ایسا کرنے والے ممبر کے خلاف کاروائی عمل میں
    لائی جائےگی۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کسی بھی ممبر یا انتظامیہ ممبر سے شکایت کی
    صورت میں ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔فورم پر کسی بحث اور جھگڑا کرنے کی
    اجازت نہیں ورنہ ملوث ممبرز کے خلاف کاروائی ہوگی۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کسی مشکل کی صورت میں متعلقہ موڈریٹرز، سُپر
    موڈریٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر تھریڈ یا ٹاپک شروع کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ
    متعلقہ سیکشن میں سٹارٹ کیا جا رہا ہےیا نہیں،بصورت دیگرتھریڈز کو متعلقہ
    سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا۔تھریڈ ٹائٹل با معنی رکھیں ورنہ اسے مناسب
    الفاظ سے تبدیل کردیا جائے گا۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر ڈپلیکیٹ یا ایک جیسے ٹاپک پر ایک سے زیادہ
    تھریڈز ہونےکی صورت میں ان تھریڈز کو مَرج کر دیا جائے گا۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پرپہلے سے موجود مواد پر کاپی رائیٹ مارک ہونے
    کی صورت میں بعد میں شائع ہونے والا ڈپلیکیٹ مواد ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کسی پوسٹ یا تھریڈ کا مواد فورم قوانین کے
    خلاف ہو تو فوری رپورٹ کریں یا متعلقہ موڈریٹرز، سُپر موڈریٹرز اور
    ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پرغیر اخلاقی موسیقی، گانے، فلم، ڈرامہ وغیرہ کی شیئرنگ ممنوع ہے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کاپی رائٹ والی معلومات بغیر مالک کی اجازت
    کے شئیر نہ کریں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کاپی رائٹ والے میٹریل کا مالک انتظامیہ سے
    رابطہ کرکےقوانین کے تحت اپنا میٹریل ہٹوا سکتا ہے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر ہیکنگ، کریکنگ اور کسی بھی طرح کسی کو نقصان
    پہنچانے والے طریقوں کی معلومات شئیر کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام انتظامیہ کسی بھی شایع شدہ مواد کو کسی بھی وجہ
    سے بناکسی وضاحت کے حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام انتظامیہ فورم کے عمومی اور خصوصی قوانین کی
    خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی وقت کسی بھی ممبر اکاؤنٹ کے خلاف مناسب
    کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر شایع ہونے والا مواد خدمتِ خلق اور تعلیمی
    مقاصدکے تحت مفت پیش کیا جاتا ہے، کسی ترکیب، ٹوٹکے یا طریقے کے استعمال
    کی صورت میں کسی بھی قسم کے نقصان کی جزوی یا کُلّی ذمہ داری استعمال
    کرنے والے پر ہوگی آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام انتظامیہ ایسے کسی معاملے میں
    کسی طور پر بھی ذمہ دار نہ ہوگی۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر کسی بھی مسئلے کی صورت میں انتظامیہ کا فیصلہ
    حتمی ہوگا۔

    نوٹ : آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ کسی بھی وقت
    قوانین میں تبدیلی یا کمی بیشی کر سکتی ہے۔ہمیں اُمید ہے کہ ایک اچھے
    ممبر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سب قوانین کا احترام اور پاسداری کریں گےاور
    دوسرے ممبرز کو بھی تاکید کریں گے اور فورم پر کہیں بھی قوانین کی خلاف
    ورزی ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو اطلاع دیں گے۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام ہم سب کا گھر ہے، گھر کی حفاظت، عزت اور
    تعمیروترقی ہم سب کا فرض ہے۔ اگر آپ مذکورہ بالا قوانین سے متفق نہیں ہیں
    تو برائے کرم آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر رجسٹر نہ ہوں یا آپ ایسی صورت
    میں اپنا اکاؤنٹ آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام سے ختم کروانا چاہیں تو
    انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام کی انتظامیہ ہمیشہ آپ کے تعاون پر ممنون اور
    مشورے کی منتظر رہے گی۔ شکریہ

    والسلام : انتظامیہ آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام سرپرست راشد کریم


    :Admin:
     
    Last edited: Aug 9, 2017
  2. DilawerRizvi
    Offline

    DilawerRizvi Moderator Staff Member
    • 28/33

    I agree with this new rules and requlations
     
  3. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    فورم رولز کچھ تبدیلیوں کیساتھ
    السلام علیکم۔آئی ٹی استادپر آپکو ہم خوش آمدید کہتے اورمعززین فورم پر کچھ قوانین کا اطلاق بھی ضروری ہے۔تاکہ
    سبھی ممبران بخوبی جان سکیں۔کن پابندیوں اور ضوابط کا احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔تو سب سے پہلے اس امر کو جان
    لیں کہ کوئی بھی ممبر تمہید دینے کے باوجود رولز کا احترام نہی کرتا ہے تو ایسے میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔۔۔۔۔

    قوانین
    قوانین کو نبھایئں اور اپنی ممبرشپ کو محفوظ رکھیں امید ہےسبھی دوست اس پر عمل درآمد ہو کر دیگر اراکین کو بھی رولز کی۔پابند ہونےکی تمہید کریں گے۔امید ہےممبرز فیملی جیسا ماحول مہیا کرنے میں اپنی معاونت دیں گےتاکہ ہماری بہنیں بیٹیاں ۔فورم کوعلم سیکھنے سکھانے کا ایک بہترین محفوظ درسگاہ مان کرباقاعدگی سے ہمہ تن اپنا ایک اہم سیکشن میں اپنا رول ادا کریں۔

    آپ اپنا خود کا مواد اشتراک کریں گے۔کاپی پوسٹ کی قطعی اجازت نہی ہوگی۔کسی کا کام اپنے نام کرنا اخلاقی جرمہےامید ہے کسی بھی دیگر فورم کو موقع نہی دیں گے۔جس سے کوئی دعوی کرے کہ یہاں اشتراک۔کردہ مواد انکے فورم سےچرایا گیا ہے۔ایسا کرنے سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس تزلیل کا سامنا ہم کسی سطع پرفورم میں دیکھنا برداشتنہی کر سکتے۔ہم اور اپ سبھی کو اخلاقیات کا پابند ہونا ہوگا۔فورم پر سپیمنگ نہی ہوگی۔ایسا کرنے پر آپکی رجسٹریشن کو ختم کرنا اور اور رکنیت کی تنسیخ تک کیجاسکتی ہے۔۔

    فورم پر کسی بھی سطع پر بے ہودگی۔بدتمیزی عام ممبرز سے لیکر تمام ٹیم ممبرز کیساتھ برداشت برداشت نہی کیجاسکتی۔فورم پر جو بھی آپ پوسٹ کا اشتراک کریں گےاسپر کسی اور فورم کا انسرٹ،ای میل۔یا فورم کا حوالہ نہی دیں گے۔آئی ٹی استادپر کچھ ایسے سیکشن ہیں یہاں صرف خالص اردو میں تھریڈ کے اشتراک کرنے کی اجازت۔ہے۔تو اسمیں رومن اردو اور انگلش۔تھریڈ مت بنایئے جسکی وجہ سے آپکی محنت رایئگاں جائے۔

    فورم پر اختلاف کی بنا پر ماحول کو پراگندہ مت کیجئے۔وہ بات مت کہیے جو آپ خود کیلئے سننا پسند نہ فرمایئں۔کوئی ایسی پوسٹ یا ایسا۔تھریڈ مت بنایئے گا جسکو آپکی خود کی بہنیں اور بیٹیاں اخلاق کی سطع سے گِرا ہوا جانکر ناپسندیدگی سےفورم پر آنا ہی پسند نہ کریں۔اچھے موضوعات اچھے تھریڈ بنانے سے ممبران کی ترقی کی راہیں آسان تر ہو جاتی ہیں۔جسکی بنا پر۔انتظامیہ گاہے بگاہے بہترین اور

    قوانین کے تحت فورم پر رہتے ہوئے فورم کی بہتری کیلئے معاونت کرتے ہیں۔انھیں اچھے منصب سے لبریز کیا جاتا ہے۔مینیجمنٹ۔کا فیصلہ حتمی ہوگا۔کسکو کیا منصب سے نوازہ جائے۔جو مشترکہ سبھی مینیجمنٹ ٹیم سے لائعہ عمل کیلئے صفعہ قرطاس کا حصہ بن۔جائے اسکی خلاف ورزی کی سخت ممانعت ہے۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کسی کو بھی ۔پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔۔

    تو بہتر ہے کسی انتہا پسندی کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔اگر کبھی محسوس کریں آپکی بات کواختلافی رائے کا شکا بنایا جا رہا ہے۔تو اوپن فورم میں اسے بحث کاحصہ بنانے کی بجائے ۔ایڈمن سے رابطہ کیجئے۔آئی ٹی استادفیملی جیساماحول دینے پر مکمل یقین رکھتےہوئے آپ سبھی سے پر امید ہے۔۔

    آپ اخلاقیات و احترام نہ چھوڑتے ہوئےاس مشن کو حتی الوسع ممکن بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
    سبھی اراکین و ممبران خواتین عزت و تقدس کے پابند ہونگے اور کسی قسم کی بدزبانی اور سطع سے گری ہوئی بات کرنےپر فورم سےفارغ کیا جاسکتا ہے۔

    اور وطن کیخلاف غیر شایئشتہ لٹریچر کی بھی اجازت نہی ہوگی۔وطن ہے تو ہماری پہچان ہے۔۔۔۔
    بد نظمی پھیلانے والے اخلاقیات کی سطع سےہٹی عبارات اور تصویری مواد اور وہ سب جو ہمارے اسلامی اور مشرقی معاشرے کی تہذیب چیرہ دستیاں کرنے والے الیکٹرک میڈیئا کی ایجادات جسکے کئی افراد شیئدائی دکھائی دیتے ہیں ۔انکی اس فورم میں کوئی جگہ نہی ہوگی۔
    امید ہے سبھی ممبرز و اراکین ان پابندیوں کے پابند ہوکر پابندی سے عمل پیرا ہونگے۔فورم پالیسی بدلنے کی انتظامیہ حق رکھتی ہے۔شکریہ
     
    Last edited: Aug 9, 2017
    IQBAL HASSAN and Akram Naaz like this.
  4. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 63/65

    بہت ہی اچھے قوانین ہے
    قوانین کے بغیر کوئی بھی ادارہ ، دفتر ، دوکان ، فیکٹری اور ملک اس کے بغیر نہیں چل سکتا ہے اور اس کی پاپندی ہر ایک پر لازم ھیں
    اسی طرح فورم کے لیے بھی کچھ قانون نافذ کیے جاتے ہیں جس کی پابندی ہر میمبر اور دیگر اراکین پر لازم ہے کہ وہ سب اس پر عمل پیرا ہوں
     
    PakArt likes this.

Share This Page

Users Who Have Read This Thread (Total: 3)

  1. PakArt
  2. IQBAL HASSAN
  3. lodhi13