1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

دلـچــسـپ مـــعـــلومـــات

Discussion in 'General Knowledge' started by Admin, Mar 13, 2017.

Share This Page

  1. Admin
    Offline

    Admin Legend Staff Member
    • 63/65

    *دلچسپ معلومات*
    *1*

    دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔
    *2*
    ۔کاڈ مچھلی ایک سال میں 90 لاکھ انڈے دیتی ہے لیکن ان میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔
    *3*
    ۔ سام سانگ کوریائی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے سام اورسانگ ۔سام کا مطلب" تین" اور سانگ کا مطلب "ستارے "ہے۔ یعنی تین ستارے
    *4*
    ۔ٹائی ٹینک بحری جہازکا ملبہ اب بھی سمندر میں 3800 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔
    *5*
    ۔ سمندر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا11 کلومیڑ (10923میڑ )ہے
    *6*
    ۔ رابرٹ پرشنگ (قد 8 فٹ 11 انچ) جو بیسویں صدی کا لمبا ترین انسان تھا اس کا قد ساڑھے 4 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے قد سے زیادہ ہو گیاتھا۔
    *7*
    ۔ دنیا میں بانوے فیصد لوگ گوگل کا استعمال اپنے اسپیلنگ چیک کرنے کے لئے کرتے ہیں۔اور پاکستان میں 80 فیصد لوگ گوگل کا استعمال اس لئے کرتے ہیں کہ پتہ چل سکے انٹرنیٹ چل رہا ہے کہ نہیں۔
    *8*
    ۔ مراکش کے سلطان إسماعيل بن الشريف ابن النصر جس نے مراکش پر 1672ء سے 1727ء تک 55 سال حکومت کی تھی ۔ اس کے مختلف بیویوں اور باندیوں (کنیزوں) سے 525 بیٹے اور 342 بیٹیاں تھیں۔
    *9*
    ۔فاربیڈن سٹی (شہرِ ممنوعہ) دنیا میں سب سے بڑا اور سب سے بہتر طور پر محفوظ شاہی محلات اور دیگر عمارات کا ایک کمپلیکس ہے۔ اس کی 800 عمارات میں 9999 کمرے ہیں۔ قدیم چینیوں کا عقیدہ تھا کہ دس ہزار کا ہندسہ ’الوہی اکملیت‘‘ کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی لیے یہاں کمروں کی تعداد دس ہزار سے ایک ہندسہ کم رکھی گئی۔
    *10*
    ۔ایک روسی خاتون "مسٹرس وسیلائیو "کے ایک ہی خاوند سے چالیس سال کے دورانیے میں یعنی سنہ1725ء سے 1765ءکے عرصہ کے دوران 69 بچے پیدا ہوئے
    *11*
    ۔ نیپال میں اب بھی نوجوان لڑکیوں جن کو دیویاں کہا جاتاہے ان کی پوجا کی جاتی ہے۔ (العیاذ بااللہ)
    *12*
    ۔مینڈک کی زبان میں تین گنا بڑا شکار دبوچنے کی طاقت ہوتی ہے
    *13*
    ۔ اب تک کا خطرناک ترین ہوائی حادثہ 1977 میں ہوا ۔اور اس حادثے میں583 لوگ موت کا شکار ہوئے تھے۔
    *14*
    ۔ دنیا کی تقریباً آدھی آبادی صرف پانچ ممالک چین، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں رہتی ہے
    *15*
    ۔ اب سے سو سال بعد فیس بک کے پاس 500 ملین (50 کروڑ) ایسے اکاؤنٹس ہو نگے۔ جو دنیا سے گزر چکے ہوں گے۔
    *16*
    ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ نابینا افراد ہماری طرح خواب نہیں دیکھتے۔
    *17*
    ۔ " اہرام مصر " وہ واحد دنیا کا عجوبہ ہے جو کہ دور قدیم کے سات عجائبات میں بھی شامل تھا اور سات نئے عجائبات عالم میں بھی شامل ہے
    *18*
    ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ میں بھی ایک گاؤں کا نام لاہور ہے۔ جو پاکستان کے لاہور کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔
    *19*
    ۔ الو ۔ وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔
    *20*
    ۔کیا آپ بحیرہ مردار کے متعلق یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ اگر آپ اس سمندر میں گر بھی جائیں تو بھی آپ اس میں نہیں ڈوبیں گے۔
    *21*
    ۔ عدد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا نوٹ زمبابوے نے 2009 میں جاری کیا تھا جو کہ 100ٹریلین ڈالر یعنی100 کھرب زمبابوے ڈالرکا تھا۔
    *22*
    ۔ کیا آپ شیروں کے بارے یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ شیر کے بچے جب اپنے والدین کو کاٹتے ہیں تو وہ اکثر رونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔
    *23*
    ۔کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔
    *24*
    ۔بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہذا وہ اپنا سانس روک لیتا بھلے اسے چھے دن وہاں پڑا رہنے دو۔ وہ سانس نہیں
    لے گا لیکن زندہ رہے گا
     
    Last edited by a moderator: Aug 8, 2017
  2. Marvi
    Offline

    Marvi Banned
    • 28/37

    بہت ہی پیاری اور لاجواب معلومات بتائی ہے اتنی کار آمد معلومات کا شکریہ بھائی جان
     
    Admin likes this.
  3. Akram Naaz
    Offline

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member
    • 63/65

    Great
    Awesome
    very nice sharing
     
    Admin likes this.
  4. Admin
    Offline

    Admin Legend Staff Member
    • 63/65

  5. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Legend
    • 28/33

    wow nice sharing

    Sent from my QMobile i5i using یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
    Admin likes this.
  6. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    buhot hi shandar malummati thread banaya hain
    es say mujay kafi malummat hasi huee ha
    acha thread shair karny ka buhot shukria muhtram
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
     
    Rashidkareem likes this.
  7. Abdurrahim
    Offline

    Abdurrahim New Member
    • 1/8

  8. IronMan
    Offline

    IronMan My Name is Zain Khan from Islambad Staff Member
    • 28/33

Share This Page

Users Who Have Read This Thread (Total: 2)

  1. IronMan
  2. zaidkh11