Ramazan Mubarak

Discussion in 'Ramadan Sharif' started by PakArt, May 19, 2017.

  1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  1. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    :Aslam Alieykum2eng:
    معززین اراکین و ممبران و دوست احباب رمضان مئی 2017 میں بابرکت ساعتوں کیساتھ اور بھرپور سجدوں میں اور تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے اللہ تعالی کا فضل و رحمت ڈھونڈیئے ہمارے ساتھ اپنے تاثرات و حدیث قرآن کے فضائل کا اشتراک کیجئے گا۔تاکہ ہم سبھی اس عمل سے اللہ کا قرب حاصل کر سکیں۔ شکریہ
    Sehri-aur-Iftar-Ki-Dua-Urdu.jpg
    Ramadan ka 1st 2nd 3rd Ashra Ki Dua - Ramzan Phela Dusra tesra Ashra ki Dua 2016.jpg

    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited: May 28, 2017
    Akram Naaz and Rashidkareem like this.
  2. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    Direct Link for Layouts Ramazan coming soon
    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں

    [​IMG]
     
    Rashidkareem likes this.
  3. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 63/65


    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●


    جی محترم زاھد صاحب
    رمضان کا عظیم مہینہ آیا ہی چاہتا ہے۔ آئیں ہم بھی اس عظیم مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کریں اور اپنی بخشش کروانے کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کرلیں۔ اس بات کو ضرور مدنظر رکھیں کہ یہ مہینہ ہماری تربیت اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔ قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’تم پر روزے فرض کیے گئے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو‘‘۔ (سورۃ البقرہ)
    یاد رکھیں کہ یہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے والی گھڑیاں ہمیں صرف 30دنوں کے لیے میسر ہوئی ہیں لہٰذا ان قیمتی گھڑیوں کو بے کار اور غیر اہم کاموں میں ہرگز ضائع نہ ہونے دیں۔ شیطان کی قید سے فائدہ اٹھائیں خوب خوب نیکیاں کریں اور اپنی بخشش کرواکر ہی دم لیں۔

    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●
     
    PakArt and Akram Naaz like this.
  4. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    رمضان المبارک میں شیطان کے جکڑے جانے سے کیا مراد ہے؟
    جواب:
    عام طور پر دو چیزیں گناہ اور اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کا باعث بنتی ہیں۔ ایک نفس کی بڑھتی ہوئی خواہش اور اس کی سرکشی، دوسرا شیطان کا مکر و فریب۔ شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے۔ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے لاؤ لشکر اور چیلوں کی مدد سے دنیا میں ہر انسان کو دین حق سے غافل کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے مگر رمضان المبارک کی اتنی برکت و فضیلت ہے کہ شیطان کو اس ماہ مبارک میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیطانوں اور سرکش جنوں کو بیڑیاں پہنا دی جاتی ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا جبکہ جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔ ایک منادی پکارتا ہے : اے طالب خیر! آگے آ، اے شر کے متلاشی! رک جا۔ اﷲ تعالیٰ کئی لوگوں کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے اور ماہ رمضان کی ہر رات یونہی ہوتا رہتا ہے۔‘‘(1)
    ترمذی، السنن، ابواب الصوم، باب ما جاء فی فضل شهر رمضان، 2 : 61، رقم : 682
    رمضان المبارک میں شیطانوں کا جکڑ دیا جانا اس امر سے کنایہ ہے۔ کہ شیطان لوگوں کو بہکانے سے باز رہتے ہیں اور اہل ایمان ان کے وسوسے قبول نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روزے کے باعث حیوانی قوت جو غضب اور شہوت کی جڑ ہے، مغلوب ہو جاتی ہے۔ غضب اور شہوت ہی بڑے بڑے گناہوں کا باعث ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس قوتِ عقلیہ جو طاقت اور نیکیوں کا باعث ہے، روزے کی وجہ سے قوی ہوتی ہے، جیسا کہ مشاہدہ میں ہے کہ رمضان میں عام دنوں کی نسبت گناہ کم ہوتے ہیں اور عبادت زیادہ ہوتی ہے۔
    شیطانوں کو جکڑے جانے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ گناہوں میں منہمک ہونے والے اکثر لوگ رمضان میں باز آجاتے ہیں اور توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ پہلے وہ نماز قائم نہیں کرتے تھے، اب پڑھنے لگتے ہیں اس طرح وہ قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر کی محافل میں شریک ہونے لگتے ہیں، حالانکہ وہ پہلے ایسا نہیں کیا کرتے تھے۔ پہلے جن گناہوں میں علی الاعلان مشغول رہتے تھے اب ان سے باز آجاتے ہیں اور بعض لوگ جن کا عمل اس کے خلاف نظر آتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطانی وساوس ان کے شریر نفوس کی جڑوں میں سرایت کر چکے ہوتے ہیں کیونکہ آدمی کا نفس اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ زمانے میں شر تو موجود ہے اور گناہ بھی مسلسل ہو رہے ہیں تو پھر شیطان کے جکڑنے کا کیا فائدہ؟
    اس کا جواب یہ ہے کہ رمضان المبارک سے شیطان سرکشی اور طغیانی کی شوکت ٹوٹتی ہے اور اس کے ہتھیار کند ہو جاتے ہیں اور اس کی بھڑکائی ہوئی آگ کچھ مدت کے لئے ٹھنڈی پڑ جاتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو خدا بھی جانتا ہے کہ وہ کیا گل کھلاتا؟
    واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
     
    Akram Naaz likes this.
  5. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    ramzaan.gif
     
  6. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    images.jpg
     
  7. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    aetl3t.jpg
     
  8. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    6de0c6f1edcfa35ff54d7a99c6394de1.jpg
     
  9. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    ramadan-hadees-2013.jpg
     
  10. PakArt
    Offline

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    ramadan-special1.jpg
     

Share This Page