1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Win Super Mod +moderator Rank By Islamic Contest 2017

Discussion in 'Contest Section' started by Najam Mirani, May 31, 2017.

Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page

  1. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    :Aslam Alieykum2eng:

    تین بدبخت

    حضرتِ سَیِّدُنا جابِر بن عبدا للہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مَروی ہے ،تاجدارِ مدینہ منوّرہ، سلطانِ مکّہ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے، ''جس نے ماہِ رَمَضان کو پایا اورا سکے روزے نہ رکھے وہ شخص شَقی (یعنی بد بخت)ہے۔ جس نے اپنے والِدین یا کسی ایک کو پایا اور ان کے ساتھ اچّھا سُلوک نہ کیا وہ بھی شَقی (یعنی بدبخت )ہے اور جس کے پاس میرا ذِکر ہوا اور اُس نے مجھ پر دُرُود نہ پڑھا وہ بھی شقی (یعنی بد بخت) ہے''۔
    (مَجمعُ الزَّوائد ج۳ص۳۴۰حدیث۴۷۷۳)

    صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    امید کرتاہوں کہ آئی ٹی استاد کے تمام ممبرز اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے خیر و عافیت سے ہونگے، دوستو اسلامی سال 1438 ہجری کے نویں مہینے رمضان الکریم کی آج پانچویں شب ہے، اللہ تعالی ہم سب کو اس سال حج و عمرے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمین
    رمضان الکریم اسلامی سال کا بہت ہی با برکت اور افضل مہینہ ہے اس موقع کی مناسبت سے آئی ٹی استاد منیجمنٹ کی جانب سے ہم سب کو ایک بہترین موقع دیا جارہا ہے کہ ہم اپنی اسلامی معلومات / علم کو دوسروں تک پہنچائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے علم میں بھی اضافہ کریں ۔


    Win Super Mod + Moderator Rank By Islamic Contest 2017


    اس مقابلے میں ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں کچھ اسلامی معلوماتی سوالات, جن کے دینے ہیں آپ لوگوں نے جوابات۔


    اس مقابلے میں اول نمبر پہ آنےوالے ممبر کو ملے گا مندرجہ ذیل انعام


    سپر موڈریٹر رینک

    دوسرے نمبر پہ رہنے والے ممبر حاصل کریں گے

    موڈریٹر رینک

    اور تیسرے نمبر پہ رہنے والے ممبر حاصل کرسکیں گے

    وی آئی پی رینک

    مقابلے کی شرائط:۔

    اِس مقابلے میں عام میمبر سے لیکر موڈریٹر تک سب ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

    اس مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 17 جون 2017 ہے
    مقابلے کی رزلٹ کا اعلان 19 جون 2017 کو کیا جائے گا


    اس مقابلے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات صرف اور صرف مجھے پی ایم کریں یہاں تھریڈ میں جوابات پوسٹ نہ کریں۔
    اس تھریڈ میں آپ اس مقابلے کے بارے میں بات کرسکتے ہیں ،یہاں جوابات پوسٹ نہ کریں۔
    نتائج کا فیصلہ آپ کے زیادہ سے زیادہ درست جوابات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
    امید کرتاہوں یہ اسلامی کونٹسٹ ہمارے علم میں اضافے کا موجب ہوگا اور اسی طرح یہ امید بھی کرتا ہوں کہ آپ سب ہی اس میں ضرور حصہ لیں گے۔
    جزاک اللہ

    اب پیش ہیں آپ کے سامنے اس مقابلے کے سوالات



    سوال1۔ سب سے پہلا بادشاہ کون ہے جس نے سولی کی سزا دی اور کس کو دی ؟
    سوال2۔روح قبض کرنے کے لیئے ملک الموت کتنے فرشتوں کو اپنے ساتھ لیکر آتے ہیں ؟
    سوال3۔اس فرشتے کا کیا نام ہے جو قیامت کے دن زمین کو لپیٹے گا ؟
    سوال4۔اس فرشتے کا کیا نام ہے جس کے ماتھے پر سارا قرآن پاک لکھ دیا گیا ہے ؟
    سوال5۔وہ کون سا فرشتہ ہے جو قیامت کے دن لوگوں کو میدانِ محشر کی طرف بلائے گا ؟
    سوال6۔جنت کے خازن فرشتے کا نام کیا ہے ؟
    سوال7۔دوزخ کے خازن فرشتے کا نام کیا ہے ؟
    سوال8۔ حضرت داؤد علیہ السلام کی کل عمر اور مدت حکومت کیا ہے ؟
    سوال9۔ شعبان کی وجہ تسمیہ کیا ہے ؟
    سوال 10۔غزوہ احزاب میں آنحضرت ﷺٗ اور آپ ﷺ کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے جو خندق کھودی تھی اس کی لمبائی کتنے دنو ں میں اور اس خندق کی مقدار کیا تھی۔ اور اس خندق کا مشورہ کس صحابی نے دیا تھا؟
    سوال11۔نبی کریم ﷺٗ کے کل کتنے غزوات پیش آئے ؟
    سوال12۔حضرت آدم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی تعمیر کن کن پہاڑوں کے پتھروں سے کی؟
    سوال13۔قرآن کریم کی کون سی سورت میں داڑھی کا ذکر آیا ہے ؟
    سوال14۔ قرآن کریم کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں سود نہ چھوڑنے والوں سے کہا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کے لیئے تیار ہوجاؤ؟
    سوال15۔ قرآن کریم کی اس سورت کا نام بتائیےجس میں مسائل حج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے؟
    سوال16۔قرآن کریم کی اس سورت کا نام بتائیےجس میں مسائل میراث کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے؟
    سوال17۔قرآن کریم کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے ؟
    سوال18۔قرآن کریم کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیےجس میں وضو کے 4 فرائض بیان کیئے گئے ہیں ؟
    سوال19۔قرآن کریم کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیےجس میں زکات کے 8 مستحقین کا ذکر ہے ؟
    سوال20۔ قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت کا نام کیا ہے اور اس میں کتنی آیات ہیں ؟
    سوال21۔ کون سی سورتوں کو معوذتین کہتے ہیں ؟
    سوال22۔کون سی سورت کو عروس القرآن کہتے ہیں ؟
    سوال23۔ کون سی سورت کا نام دھات کے نام پر ہے ؟
    سوال24۔ کون سی سورہ کا نام جنگ کے نام پر ہے ؟

    سوال25۔کون سی سورت کو قرآن کا دل بھی کہتے ہیں ؟
    اپنی قیمتی دعاؤں میں ضرور یاد کیجیئے گا ۔
    پاکستان زندہ آباد ۔ آئی ٹی استاد زندہ آباد




     
    Akram Naaz and Rashidkareem like this.
  2. Rashidkareem
    Offline

    Rashidkareem Well Wishir
    • 18/33

    بہت اچھا مقابلہ ہے
     
  3. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    آج اس اسلامک کونٹیسٹ میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ جس کو اس اسلامک کونٹیسٹ میں شرکت کرنی ہے وہ جلدی سے سوالات کے جوابات مجھے پی ایم کرے ۔
    یہ تھریڈ ان شاء اللہ آج رات نماز تراویح کے بعد کلوز کردیا جائے گا۔
     
    Akram Naaz and PakArt like this.
  4. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    آج اس اسلامک کونٹیسٹ میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ تھی
    لحاظہ یہ تھریڈ کلوز کر دیا جاتا ہے ۔
    بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس اسلامک کونٹیسٹ میں
    کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔
     

Share This Page

Thread Status:
Not open for further replies.