1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

کب تک رہوں میں خوف زدہ اپنے آپ سے

Discussion in 'Poetry' started by IQBAL HASSAN, Jul 22, 2017.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    کب تک رہوں میں خوف زدہ اپنے آپ سے
    اک دن نکل نہ جاؤں ذرا اپنے آپ سے

    جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو مجھی میں تھا
    کیوں آج تک میں دُور رہا اپنے آپ سے

    دنیا نے تجھ کو میرا مخاطب سمجھ لیا
    محوِ سخن تھا میں تو اپنے آپ سے

    تجھ سے وفا نہ کی تو کسی سے وفا نہ کی
    کس طرح انتقام لیا اپنے آپ سے

    لوٹ آ، درونِ دل سے پُکارے کوئی مجھے
    دنیا کی آرزو میں نہ جا اپنے آپ سے
     
    Lion Power and PAGAL DIL like this.
  2. PAGAL DIL

    PAGAL DIL Lover Staff Member

    واہ ۰۰۰ بہت خوب بہت اعلیٰ
     
    Lion Power likes this.
  3. Lion Power

    Lion Power Management

    بہت عمدہ شیئرنگ اقبال بھائی
    آپ کی مزید بہترین شیئرنگ کا انتظار رہے گا ---
    شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ--- خوش رہیں
     

Share This Page