1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ہمارا نیا فورم جوائن کریں
    join our new Forum

اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے

Discussion in 'باتیں ملاقاتیں' started by UrduLover, Sep 26, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    آپکی رائے کیا کہتی ہے بیچ اس مسئلہ
    جیسا کہ ایکہ فرد کی سوچ ہے

    یہی تو اصل مسئلہہ ہے میرے بھائی اختلاف سے مزاج زندگی قائم ہے اور مخالفت سے اس کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے اور بالخصوص مسلمان تو بہت زیادہ اس مخالفت بازی شامل ہیں


    اختلاف سے ہی تو زندگی کی گہما گہمی ہے لیکن جب انسان اختلاف کو مخالفت بنا لیتا ہے تو پھر جھگڑے شروع ہوتے ہیں

    مثال

    دن اور رات کا اختلاف

    مخالفت
    انسان جب جزوی طور پر یا کلی طور پر اختلاف کو مخالفت بنائے

    مثال

    اول: صرف دن بہتر ہے رات بے فائدہ

    دوئم: صرف رات بہتر ہے دن بے فائدہ



    نتیجہ ہماری پاکستانی قوم بالخصوص اور امت مسلمہ بالعموم اسے طرح کے فروعی مسائل کی وجہ سے اتحاد ویگانگت سے دورہوتی جا رہی ہے اور تا حد نظر دوریاں پھیلتی جا رہی ہیں اور جب مخالفت کی وجہ تلاش کرتے ہیں تو یہی ہوتا ہے جو آپ احباب نے اختلاف اور مخالفت کی تعریف میں کیا


    لیکن آپ اور دیگر دوست کیا سوچ رکھتے ہیں۔
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan Staff Member

    :AA3:
    آئرن بھائی مجھے آپکا نام معلوم نہی ہے۔عرض کرتا ہوں

    لیکن جوبندہ ذرا منطقی طریقہ سے سمجھنا چاہتا تھا
    آئرن صاحب منطقی نقطہ نظر سے یا معاشرے کے مؤجودہ چلن کے مطابق اس کا جواب کچھ اسطرح بنتا ہے کہ

    علماء کا اختلاف کسی نظریے یا کسی ایسے چلن جسے بدعت بھی کہتے ہیں کہ بارے میں ہوتا ہے جس کے بارے میں قرآن و حدیث ،صحابہ ،تابعین یا تب تابعین میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔۔۔۔
    لیکن وہ بدعت قرآن و حدیث سے متصادم بھی نہیں ہوتی ہے جیسے کہ کسی مشکل کے وقت ہمارے معاشرے میں گھٹلیوں کا ختم جسے سوا لاکھ کا ختم کہتے جس پر ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ لاالٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین پڑھا جاتا ہے اس بدعت حسنہ پر بعض علماء اختلاف کرتے ہیں کہ مصائب سے نجات کا یہ عمل نہ تو قرآن و حدیث میں منقول ہے اور نہ ہی صحابہ سے ثابت ہے اس لیئے ایسا نہیں کرنا چاہیے ہے ۔
    علماء کی مخالفت : بعض علماء کہتے ہیں کہ آج کل تصویر کھینچوانا چونکہ وقت کی ضرورت ہے لہٰذا یہ فی زمانہ مباح ہے ۔لیکن روایتی اقدار والے علماء اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

    عام بندے کا اختلاف
    پشاور میں دوستوں کا ایک گروہ سیر سپاٹے کے لیئے پروگرام مرتب کرتا ہے ان میں دوپارٹیاں بن جاتی ہیں ایک پارٹی کہتی ہے لاہور جانا ہے دوسری پارٹی کہتے ہیں کراچی جانا ہے اس بات پر اختلاف ہوجاتا ہے ۔
    ایک گھر میں دو بھائی رہتے ہیں دونوں کا تعلق ایک ہی سیاسی پارٹی سے ہے دونوں بے روزگار ہیں اچانک وہ سیاسی پارٹی برسر اقتدار آجاتی ہے تو وہ ایک بھائی کو سرکاری نوکر لگا دیتی ہے اور دوسرے کو نہیں لگاتی تو وہ اس پارٹی کی مخالفت شروع کردیتا ہے۔
    اسی طرح کا ایک سچا واقع ہے جو کہ شیخ رشید راولپنڈی والے نے یہ واقعہ کسی چینل پر سنایا تھا میں نے خود سنا تھا کہ ان کے حلقہ میں ایک شخص نے شیخ رشیدہ کی مخالفت میں اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے طلاق دے دی کہ اس نے شیخ رشیدہ کو ووٹ دیا تھا ۔
     

Share This Page