1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ہمارا نیا فورم جوائن کریں
    join our new Forum

فوٹوشاپ ڈاٹ اِفیکٹس

Discussion in 'Adobe Photoshop' started by UrduLover, Dec 21, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    کبھی کبھی ڈیزائنرس کو کچھ ایسا کام دے دیا جاتا ہے جو دیکھنے میں تو کچھ خاص نہیں ہوتا مگر
    بڑی مشکل سے بنتا ہے۔ یہاں میں ڈاٹ افیکٹ کی بات کررہا ہوں۔ نیچے دی گئی تصویر میں کوکا کولا کے ایڈ میں بھی یہ ڈاٹس بنائے گئے ہیں۔
    images.jpg

    عام طور پر یہ ڈاٹس ہاف ٹون افیکٹس سے بنتے ہیں۔
    اس کے لیے درج ذیل امور کو انجام دینا ہوتا ہے۔
    • نئی فائل لیجئے اور اس میں اپنے پسند کا گراف بنا لیجئے یا پھر کسی تصویر کو براوز کر لیجئے اور اسے
    • ڈائرکٹ فوٹو شاپ میں لے آئیے۔
    • اس فائل کی پرت (لیئر) کو پہلے آپ " کنٹرول + جے " بٹن کی مدد سے کاپی کرلیں
    • نئی بننے والی لیئر ، لیئر ڈاک پر کلک کرتے ہوئے ڈپلیکٹ کرلیں ، اس دفعہ یہ کچھ سیٹنگ پوچھے گا تو اسے ڈیسٹی نیشن کے خانے میں ڈاکیومنٹ میں "نیو" سلیکٹ کرنا ہے بس۔
      اب ایک پہلی والی کے ہوبہو ایک نئی فائل نظر آئے گی اسے گرے اسکیل کرلیں اس کے لیے آپ
    • امیج کلک کریں اور موڈ میں جائیں اور وہاں سے گرے اسکیل کردیں۔ ایسا کرتے وقت "ڈسکارڈ" کے لیے پوچھے تو اسے کلک کر دیں۔
    • اب اسے "بٹ میپ" میں بھی بدل دیں جو کہ بالکل اسی جگہ ہے جہاں گرے اسکیل تھا۔ اس وقت دھیان سے پہلے اسے فلیٹن لیئر پر اوکے کریں پھر میتھڈ میں اسے ہاف ٹون اسکرین کریں اور اوکے۔
    • ہاف ٹون اسکرین کا ونڈو : یہاں میں نے فریکوینسی 12 اینگل 45 اور شیپ ، ۔۔راونڈ کردی ہے۔ اسے اوکے کرتے ہی آپ کا ڈیزائن یا تصویر مختلف ڈاٹس سے بدل جائے گا۔
    • اب اسے واپس سے گرے اسکیل بنا دیں اور فلیٹن پوچھے تو اوکے کردیں پھر اسے "آر جی بی" میں کنورٹ کر دیں۔

      اہم چیز کیونکہ یہ بالکل نئی فائل ہے اور اس کا رابطہ پہلے والی فائل سے کٹا ہوا ہے تو اب اسے وہاں مرج کرتے ہیں ، ایک الگ طریقے سے۔
    • لیئر ڈاک پر رائٹ کلک کریں اور ڈپلیکیٹ لیئر کلک کریں پھر جب ونڈو کھلے تو وہاں دھیان سے "ڈیسٹی نیشن" والے خانے میں پہلے والے ڈاکیومنٹ کا نام سلیکٹ کریں۔

      اگر آپ نے اپنا کام محفوظ کرتے رہا ہے تو نام منتخب کرنے میں دقت نہیں ہوگی ورنہ انٹائٹل نمبر ایک سلیکٹ کر لیں اب یہی کام آپ کے اس فائل پر باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
     
    IQBAL HASSAN likes this.
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    بہت ہی شاندار ٹٹوریل ہمارے ساتھ شئیر کیا ہے
    اور کافی تفصیل سے ان سب چیزوں کا طریقہ سمجھایا ہے
    اپ کا بہت بہت شکریہ جناب
     
    UrduLover likes this.

Share This Page