1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ہمارا نیا فورم جوائن کریں
    join our new Forum

مشین گن فائرنگ جیسی آواز نکالنے والی حیرت انگیز مچھلی

Discussion in 'Share today popular Photo FROM DIFFERENT ASPECT' started by UrduLover, Dec 27, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    میکسیکو سٹی:
    1032138-gulfcorvinax-1513771715-990-640x480.jpg
    امریکی ماہرین نے دنیا کی سب سے زیادہ شور مچانے والی مچھلی دریافت کرلی ہے جو ایسی آوازیں نکالتی ہے جیسے مشین گن سے فائرنگ ہورہی ہو۔

    میکسیکو میں جس مقام پر دریائے کولوراڈو سمندر میں گرتا ہے، اس ڈیلٹا کے قریب ہی سمندر میں مچھلی کی یہ قسم پائی جاتی ہے جو ہر سال فروری سے جون تک کے مہینوں میں یہاں اپنی نسل بڑھانے کی غرض سے آتی ہے۔ ’’گلف کوروینا‘‘ (Cynoscion othonopterus) کہلانے والی یہ مچھلیاں دریا کے دہانے کے قریب ایسے سمندری مقامات پر جمع ہوتی ہیں جہاں کا پانی بہت گدلا ہوتا ہے۔

    زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملاپ کی غرض سے (یعنی مادہ کو متوجہ کرنے کےلیے) گلف کوروینا کے نر بہت بلند آوازیں نکالتے ہیں۔ یہ آوازیں اتنی عجیب و غریب اور اونچی ہوتی ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے مشین گن سے تڑاتڑ گولیاں برسائی جارہی ہوں۔ یہ سلسلہ ہر سال فروری سے جون تک جاری رہتا ہے جس میں بتدریج شدت آتی ہے اور پھر شور کم ہوتا چلا جاتا ہے۔

    گلف کوروینا کی یہ آوازیں انہوں نے خاصے فاصلے سے ریکارڈ کی ہیں جنہیں سن کر ایسا لگتا ہے جیسے دور کہیں پر مشین گن یا کلاشنکوف سے فائرنگ کی جارہی ہو۔ اس دلچسپ تحقیق کے نتائج ریسرچ جرنل ’’بائیالوجی لیٹرز‘‘ میں شائع ہوئے ہیں
    *****
    یہ مچھلی پاکستان بارڈر پر بالتی میں ڈالکر رکھ دینی چاھیئے
     
    IQBAL HASSAN likes this.
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    wah jee wah
    kia acha thread hain ,
    aap ka bohut shukria

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
    UrduLover likes this.

Share This Page